سیلاب زدط علاقہ جعفرآباد کے علاقے میں گیسٹرو کی وباء پھوٹ پڑی، تین افراد جاں بحق

جمعرات 5 جولائی 2007 20:21

ڈیرہ مراد جمالی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5جولائی۔2007ء) سیلاب زدہ جعفرآباد کے علاقے صحبت پور میں گیسٹرو کی وباء پھوٹ پڑی، ایک ہی خاندان کے3افراد جاں بحق جبکہ10سے زائد افراد متاثر ہوگئے جنہیں سول ہسپتال جیکب آباد میں داخل کرادیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق ضلع جعفرآباد کے شہر صحبت پور میں گیسٹرو کی وباء پھوٹ پڑی جس سے متاثر ہونے والے جت قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد 60سالہ بکڑو خان جت، شاہ محمد جت اور 9سالہ بچہ حسنی بی بی جاں بحق ہوگئی جبکہ دس افراد نور جہان، صائمہ، نسیمہ، نادر خان، قادر بخش، کاشف، عارف، قیصر خان، سرفراز احمد اور سراج احمد سیترو سے متاثر ہوئے جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال جیکب آباد میں داخل کرادیا گیا جہاں ایک بچہ کاشف کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :