کراچی اسٹا ک ایکسچینج دنیا بھر کی اسٹاک ما رکیٹوں میں زیا دہ منافع دینے والی ما رکیٹ بن گئی

جمعہ 13 جولائی 2007 15:51

کراچی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار13 ولائی 2007) کراچی اسٹا ک ایکسچینج دنیا بھر کی اسٹاک ما رکیٹوں میں زیا دہ منافع دینے والی ما رکیٹ بن گئی ،رواں سال 2007ء کے ابتدائی6ماہ جنوری تا جون کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس میں مجموعی طو رپر 2500پو ا ئنٹس کا اضافہ ہوا۔جنوری 2007ء میں کے ایس ای 100انڈیکس 11272پو ائنٹس تھا جو 30جون2007ء کو بڑھ کر 13772ہو گیا جس کے با عث کر اچی اسٹاک ما رکیٹ کی مجمو عی ما لیت میں 9کھرب 42ارب روپے کا اضا فہ ہو ا اور 30جون 2007ء تک ما رکیٹ کی مجمو عی ما لیت 40کھرب 19ارب سے زائد رہی ۔

(جاری ہے)

جو جنوری 2007ء میں 30کھرب 77ارب روپے تھی ،کرا چی اسٹاک ما رکیٹ میں لسٹیڈکمپنیوں کی تعداد 657ہو گئی ہے جبکہ تین کمپنیوں نعمان عابد اینڈ کمپنی ،فسٹ پا کستان سیکو رٹیز اورمضا ریہ المکتب نے ما رکیٹ میں اپنی کمپنیوں کی لسٹنگ کیلئے درخواستیں دے رکھی ہیں ۔ما رکیٹ رپو ر ٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میں اسٹاک ما رکیٹ کی لسٹیڈکمپنیوں کے سرمائے میں 1کھرب 14ارب 19کر و ڑ 70لا کھ روپے کا اضا فہ ہوا اورکمپنیوں کا کل اداشدہ سرمایہ 6کھرب 31ارب 12کر وڑ 50لا کھ روپے ہو گیا ، جو جنو ری2007ء میں 5کھرب 16ارب 93کر وڑ 85لا کھ روپے تھا ۔

متعلقہ عنوان :