غزہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے فلسطینی تنظیم حماس کاکارکن جاں بحق

بدھ 5 ستمبر 2007 11:41

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 ستمبر۔2007ء) غزہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے فلسطینی تنظیم حماس کا کارکن جاں بحق ہوگیا ہے۔ جس کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ سیکیورٹی اہلکار تھا ۔

(جاری ہے)

تاہم اس واقعے کی مزید تفصیلات سامنےنہیں آسکیں ہیں۔ غزہ میں حماس کی جانب سے علاقے کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد حماس اور فلسطینی صدر محمود عباس کی حلیف جماعت فتح کے درمیان کشیدگی جاری ہے