لاہور ٹیسٹ میں کراچی کی غلطیاں نہیں دہرائیں گے،محمدآصف

اتوار 7 اکتوبر 2007 15:56

لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین07اکتوبر2007) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمدآصف نے کہا ہے کہ آج جنوبی افریقہ کے خلاف شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں شاندارکھیل کا مظاہرہ کرونگا پہلا ٹیسٹ ہارنے پر افسوس ہے سیریز برابر کرنے کی کوشش کریں گے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے محمد آصف نے کہاکہ کراچی ٹیسٹ میں وکٹ سپنروں کے لیے ساز گار تھی جس کی وجہ سے اچھی بولنگ نہ کرسکا لاہور ٹیسٹ میں بہترین کارکردگی سے اپنی ٹیم کو کامیابی دلانا چاہتا ہوں انہوں نے کہا کہ لاہور کی وکٹ فاسٹ باؤلروں کے لیے اچھی ہے انہوں نے کہاکہ لاہور ٹیسٹ میں کراچی والی غلطیاں نہیں دہرائیں گے۔

متعلقہ عنوان :