شوگر ملز مالکان کی ہٹ دھرمی ایک بار پھر چینی کے بحران پیدا ہونے کا خدشہ

جمعرات 15 نومبر 2007 13:43

کراچی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار15 نومبر2007)شوگر ملز مالکان کی ہٹ دھرمی پاکستان میں ایک بار پھر چینی کے بحران پیدا ہونے کا خدشہ اور چینی کی قیمت عام صارف کی پہنچ سے بڑھ جائے گی ۔ سندھ میں قائم 28شوگر ملوں میں صرف تین شوگر ملوں نے کرشنگ شروع کی ہے ۔کرشنگ شروع نہ کرنے والی شوگر ملز کے خلاف کین کمشنر سندھ نے مقدمات درج کرا دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پاکستان میں سندھ آباد گار بورڈ کے صدر عبدالمجید نظامانی کا کہنا ہے کہ اگر شوگر ملیں جلد نہیں چلی تو آبادگاروں کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا ، سندھ بھر میں شوگر مل مالکان نے ابھی تک اپنی شوگر ملوں میں کرشنگ شروع نہیں کی ہے جس کی وجہ سے سندھ بھر میں گنے کی فصل سوکھ رہی ہے ۔

انہوں نے کہا ہے شوگر مل مالکان کا دعویٰ ہے کہ ان کے پاس وافر مقدار میں چینی موجود ہے اسلئے ملیں دیر سے چلائیں گے جبکہ اصل صورت حال یہ ہے کہ شوگر ملوں کے پاس صرف چند دن کا اسٹاک موجود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی شوگر مل مالکان کے پاس بھی 60لاکھ ٹن چینی موجود ہے مگر انہوں نے شوگر ملیں چلادی ہیں ۔عبدالمجید نظامانی نے کہا کہ گنے کی کٹائی نہ ہونے کی وجہ سے گندم کی فصل کی بوائی میں تاخیر ہورہی ہے جس کی وجہ سے اطلاعات یہ ہیں کہ حکومت نے 5لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔