موٹاپا، کینسر کی جانچ میں حائل
ہفتہ 24 نومبر 2007 22:34
(جاری ہے)
اس رپورٹ کی مدد سے اس نکتے کی وضاحت کا بھی امکان ہے کہ کینسر کی ابتدائی سطح پر رسولیوں کی نشاندہی نہ ہونے کے سبب موٹے افراد میں کینسر کی نوعیت اتنی شدید کیوں ہوتی ہے۔
پروسٹیٹ سپیسیفک اینٹیجن یا پی ایس اے کے ٹیسٹ کو عام طور پر زیادہ قابل بھروسہ خیال نہیں کیا جاتا ہے۔ حالیہ تحقیقاتی رپورٹ میں اس بات کی نشاندہی بھی کی گئی ہے کہ پی ایس اے کے ٹیسٹ کے دوران کبھی کبھار پروسٹیٹ کینسر کی جانچ ہونے سے رہ جاتی ہے۔فربہ افراد میں پروسٹیٹ سپیسیفک اینٹیجن کی مقدار عام وزن کے حامل افراد کی نسبت بارہ فیصد کم ہوتی ہے۔ پروسٹیٹ کینسر چیریٹی کی ڈاکٹر کرس ہیلے کا کہنا ہے کہ حالیہ تحقیق موٹاپے کی اثرات کے ایک اور پہلو کی جانب اشارہ کرتی ہے۔ ایک موٹے آدمی کے پروسٹیٹ سپیسیفک اینٹیجن کی حقیقی سطح زیادہ وزن کی وجہ سے خون کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے نمایاں نہیں ہوپاتی ہے۔ڈاکٹرز کو چاہیے کہ پروسٹیٹ کینسر کی جانچ اور علاج کے دوران اس بات کو مدنظر رکھیں کہ پی ایس اے کی بالکل درست سطح کا کا اندارہ کیسے لگایا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ حالیہ تحقیق اس حوالے سے بھی اہمیت رکھتی ہے کہ اس کی مدد سے مرد اور خواتین دونوں پراثر انداز ہونے والی دیگر صورتوں میں ان کے خون کے تجزیاتی نمونوں کی زیادہ وضاحت ممکن ہو سکے گی۔برطانیہ میں ہرسال پروسٹیٹ کینسر میں مبتلا تیرہ فیصد حضرات موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ پھیپھڑوں کے سرطان کے بعد مردوں میں اموات کی یہ دوسری بڑی وجہ ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.