نورحسن حسین نے صومالیہ کے نئے وزیر اعظم کا حلف اٹھا لیا

اتوار 25 نومبر 2007 16:02

موغادیشو(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار25 نومبر2007) صومالیہ میں نور حسن حسین نے نئے وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے۔ نور حسن حسین نے جنوبی قصبے بدووا میں گزشتہ روز اپنے عہدے کا حلف اٹھایا جہاں پارلیمنٹ کا اجلاس ہوتا ہے ۔ انہوں نے اپنے فرائض دیانت داری سے ادا کرنے کا وعدہ کیا۔انہوں نے وزیر اعظم علی محمد گیدی کی جگہ لی ہے جنہوں نے پچھلے مہینے صومالی صدر عبدالحی یوسف کے ساتھ اقتدار کی ایک طویل رسہ کشی کے بعد استعفٰی دیا تھا۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بن کی مون نے نور حسن حسین کی نامزدگی کا یہ کہتے ہوئے ہوئے خیرمقدم کیا کہ انسانی ہمدردی کے کاموں میں ان کا سابقہ تجربہ انہیں صومالیہ میں درپیش چیلنجوں کو سمجھنے میں مدد دے گا۔ دوسری طرف اری ٹیریا میں قائم حزب اختلاف کے گروپ ، صومالیہ کی ازسر نو آزادی کے لیے اتحاد، نے نئے وزیر اعظم کو مستر دکردیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جب تک ایتھوپیا صومالیہ سے اپنے فوجی نہیں نکال لیتا ، کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوگی۔ ایتھوپیا کے فوجی لگ بھگ ایک سال سے اسلامی شورش پسندوں کے ساتھ لڑائی میں صومالیہ کے اتحادی رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :