آل پارٹیز ڈیموکریٹک موومنٹ میں شامل بائیکاٹ کی حامی دس سیاسی جماعتوں کا اجلاس لاہور میں جاری

پیر 10 دسمبر 2007 12:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10دسمبر۔2007ء) آل پارٹیز ڈیموکریٹک موومنٹ میں شامل بائیکاٹ کی حامی جماعتوں کا اجلاس لاہور میں تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کی رہائشگاہ پرہورہا ہے ۔۔۔اجلاس میں جماعتِ اسلامی کے امیر قاضی حسین احمد،پونم کے سربراہ محمود خان اچکزئی بی این ایم کے سربراہ ڈاکٹر حئی بلوچ،سندھ ترقی پسند پارٹی کے قادر مگسی،رسول بخش پلیجو،حمیدالدین مشرقی اور حمید گل،سمیت دس جماعتوں کے سربراہ اور نمائندے شریک ہیں۔

(جاری ہے)

اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قاضی حسین احمد نے کہا کہ میاں نواز شریف نے اپنا راستہ خود الگ کیا ہے ۔۔انہوں نے بتایاکہ اے پی ڈی ایم کے پہلے اجلاس میں راجہ ظفر الحق نے کہا تھا کہ چودہ دسمبر تک مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو انتخابات کا بائیکاٹ کیا جائیگا اور بائیکاٹ نہ کرنے والی جماعت کو اے پی ڈی ایم سے نکال دیا جائیگا۔اس موقع پر قادر مگسی نے کہا کہ انتخابات کے بائیکاٹ کے اعلان کے بعد بھی ان کی جدوجہدجاری رہے گی

متعلقہ عنوان :