تمام حکمران انصاف پر مبنی فیصلے دیں ، بعض مسلمان استعماری قوتوں کے کہنے پر اپنے ہی بھائیوںکو نقصان پہنچا رہے ہیں، آپس کے اختلافات کا خاتمہ کیا جائے، سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبد اللہ کا خطبہ حج
منگل 18 دسمبر 2007 15:05
(جاری ہے)
دین اسلام سچائی کا حکم دیتا ہے جو ہدایت کا راستہ ہے اورجنت کی طرف لے جاتا ہے۔
تمام مسلمان بھائی آپس میں اختلافات ختم کرنے اورایک دوسرے کی اصلاح کی کوششیں کرتے رہیں اور مسلمانوں کی اجتماعیت کو برقرار رکھیں۔ مسلمانوں کے آپسی اختلافات سے صرف دشمن فائدہ اٹھارہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ مجرم اور مظلوم کو ایک صف میں کھڑا نہ کیا جائے، ظلم و زیادتی کرنے والوں کا کوئی نام لیوا نہ ہوگا۔ مفتی اعظم کاکہنا تھاکہ مسلمان اپنی کوتاہیوں کی وجہ سے پیچھے رہے گئے ہیں ، اللہ تعالی کے احکامات کی نافرمانی نہ کرو اگر وہ ناراض ہوگیا تو ہماری جگہ کسی دوسری قوم کو لے آیا گیا۔ اسلام کی تعلیمات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اسلام میں سودی نظام کی کوئی گنجائش نہیں۔ حضور پاک ﷺ کی تعلیمات تمام انسانیت کیلئے ہے، آپ ﷺ نے اچھائی کی دعوت دی اور برائی سے منع فرمایا ، حیا اور شرم ایمان کا جز ہے ، پردے اور اسلام کے دیگرفرائض کی مکمل پابندی کی جائے۔ دین اسلام اخلاق کی تکمیل کیلئے آیا ہے۔ مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبد اللہ نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے حقوق اللہ اور حقوق العباد کی تاکید فرمائی ۔ اللہ کے رسول ﷺ کی تعلیمات تمام انسانیت کیلئے ہے ، تمام مسلمان دین اسلام کے پیغام کو آگے پہنچائیں۔ نئی نسل کو اسلامی تعلیمات سے آگاہ کیاجائے اور جدید علوم سے بھی روشناس کرایا جائے۔ اس موقع پر مفتی اعظم نے حجاج کرام کیلئے بہترین انتظامات کرنے پر سعودی حکومت کی کوششوں کو سراہا اور دعا کی۔ خطبے کے آخر میں انہوں نے عالم اسلام ، تمام مسلمانوں ، فلسطین، کشمیر اور دنیا بھر میں ظلم کا شکار مسلمانوں کیلئے بھی دعا کی۔ اس موقع پر انہوں نے بھلائی کا پیغام نشر کرنےوالے چینلز کی ترقی کیلئے بھی خصوصی دعا کی۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.