مسلم لیگ نواز کے قائد میاں نواز شریف اور دیگر سیاستدانوں نے گڑھی خدا بخش میں بے نظیربھٹو کے مزار پرپھلوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ پڑھی۔ ڈکٹیٹر شپ کا ساتھ مل کر مقابلہ کریں گے ،نواز شریف کی صحافیوں سے بات چیت،اپ ڈیٹ

ہفتہ 29 دسمبر 2007 19:43

مسلم لیگ نواز کے قائد میاں نواز شریف اور دیگر سیاستدانوں نے گڑھی خدا ..
گڑھی خدا بخش(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر۔2007ء) مسلم لیگ نواز کے قائد میاں نواز شریف اور دیگر سیاستدانوں نے گڑھی خدا بخش میں بے نظیربھٹو کے مزار پر پھلوں کی چادر چڑھائی اورفاتحہ پڑھی ۔ اس سے قبل انہوں نے نوڈیرو میں بے نظیربھٹو کے شوہر آصف علی زرداری اور بیٹے بلاول زرداری سے لاقات میں بے نظیر بھٹو کی شہادت پر تعزیت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر دیگر سیاسی رہنمااے پی ڈی ایم کے کنویر محمود خان اچکزئی ، اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی اور دیگر مسلم لیگی رہنما بھی موجود تھے ۔

میاں نواز شریف نے کچھ دیر آصف زرداری سے تنہائی میں بھی ملاقات کی ۔ جس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا کہ کہ پاکستان میں ڈیٹیٹر شپ کسی آفت سے کم نہیں ہے اور مسلم لیگ نواز پیپلز پارٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر اس کا مقابلہ کرے گی ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی بہتری کے لئے سب کو ساتھ مل کر کام کرنا ہو گا اور انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری سے ملاقات میں ایک دوسرے سے تعاون کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔