اٹک، زہریلی شراب پینے سے پاکستان کے معروف گلوکار رتن کمار سمیت6افراد ہلاک

منگل 1 جنوری 2008 20:59

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1دسمبر۔2008ء) زہریلی شراب پینے سے پاکستان کے معروف گلوکار رتن کمار سمیت چھ افراد ہلاک ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق اٹک جس میں گزشتہ چند سالوں میں دو سو سے زائد افراد زہریلی شراب کا شکار ہو چکے ہیں، ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے معروف ہر دل عزیز خوبصورت آواز رکھنے والے بزرگ گلوکار رتن کمار اور پڑی گیٹ کامرہ میں پاکستان ایئرفورس کے ملازم گلشن مسیح اور دیگر افراد جنہیں ان کے لواحقین نے مرنے کے بعد خاموشی سے دفن کردیا ان تمام افراد کی موت زہریلی شراب پینے کی وجہ سے ہوئی گلوکار رتن کمار کا جنازہ کالم لائن اٹک صدر سے اٹھایا گیا جس میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

رتن کمار نے بیوہ، دو بیٹیاں اور دو بیٹے سوگواران میں چھوڑے ہیں جبکہ گلشن مسیح کو پڑی گیٹ کامرہ کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی اس سلسلے میں خاموشی معنی خیز ہے ۔

متعلقہ عنوان :