اقتدار ملا تو سب سے پہلے ججوں کی بحالی کیلئے کام کریں گے،نواز شریف

منگل 5 فروری 2008 17:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5فروری۔2008ء) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف نے کہا ہے کہ انہیں پاکستان کی اسٹیبلشمینٹ سے سیکورٹی خطرات ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں نواز شریف نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو خودکش دھماکوں سے ڈرایا جارہا ہے ۔ تاکہ وہ اپنی انتخابی مہم نہ چلا سکیں اور (ق) لیگ کیلئے میدا ن کھلا چھوڑ دیا جائے ۔ نواز شریف نے مزید کہا کہ اگر انکی جماعت کو اقتدار ملا تو وہ سب سے پہلے ججوں کی بحالی کیلئے کام کرینگے اور ملک میں پی سی او اور مارشل لاء کا راستہ ہمیشہ کیلئے روکنے کی کوشش کرینگے

متعلقہ عنوان :