الیکشن کمیشن نے سمیرا ملک کی کامیابی کا مشروط نوٹیفکیشن جاری کر دیا

پیر 3 مارچ 2008 20:48

قائد آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مارچ۔2008ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 69خوشاب ایک سے مسلم لیگ (ق) شعبہ خواتین کی سربراہ سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک کی کامیابی کا مشروط نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی طرف سے جار ی ہونے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ سابق وزیر تجارت ملک نعیم خان کے بھانجے سابق پارلیمانی سیکرٹری ملک عمر اسلم اعوان کی طرف سے لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی رٹ کے فیصلے سے مشروط ہے ۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس انوار الحق کی سربراہی میں ایک بینچ آئندہ دوروز کے دور ان اس رٹ کی سماعت کریگا ۔