ابھیشک اور ایشوریہ وزن کم کرنے کے مشن پر

اتوار 9 مارچ 2008 14:09

ممبئی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین09 مارچ 2008 ) بالی ووڈ کی معروف جوڑی ابھیشک بچن اور ایشوریہ رائے نے وزن کم کرنے کیلئے تگ و دو شروع کر دی ۔ایک جریدے کے مطابق ایشوریہ پر آج کل وزن کم کرنے کابھوت سوار ہے اوروہ کھانے پینے میں بہت زیادہ احتیاط کر رہی ہیں اور کم کیلوریز لے رہی ہیں جبکہ مزید بتایا گیا ہے کہ ایشوریہ کے علاوہ انکے شوہر ابھیشک بچن بھی ان دنوں اپنا وزن کم کرنے کیلئے سخت ورزش اور ڈائیٹ پروگرام پر عمل کر رہے ہیں تاہم انکے بارے میں بتایا گیا ہے کہ انہوں نے ایک فلم کیلئے تیاری کیلئے یہ پروگرام ترتیب دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایشوریہ رائے کو ایک فیشن شو میں کیٹ واک کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا جس میں واضح طور پر انکا وزن بڑا ہوا دکھائی دیا جسکے بعد انہوں نے وزن کم کرنے کی ٹھان لی ۔