باجوڑ ایجنسی کے علاقے ناواگئی میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر ریمورٹ کنٹرول بم حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد دس ہو گئی

بدھ 12 مارچ 2008 14:25

باجوڑ ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2008ء) باجوڑ ایجنسی کے علاقے ناواگئی میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر ریمورٹ کنٹرول بم حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد دس ہو گئی ہے ۔ واقعے کے بعد باجوڑ سے پشاور جانے والی شاہراہ مکمل طور پر بند ہے ۔ نمائندہ کے مطابق گزشتہ روز سیکیورٹی فروسز کے قافلے کو ناواگئی پل پر ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

جس کے بعد فورسز کی جانب سے کی جانے والی جوابی فائرنگ کے دوران بازار اور تین مکانات میں گولے گرے ۔ جاں بحق ہونے والوں میں پانچ خواتین بھی شامل ہیں۔ آٹھ زخمیوں کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو افراد زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے ۔ اسپتال ذرائع کے مطابق بارہ افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ واقعے کے بعد ناواگئی بازار مکمل طور پر بند ہے اور وہاں کشیدگی پائی جاتی ہے ۔ باجوڑ سے پشاور جانے والی شاہراہ بند ہے ۔

متعلقہ عنوان :