پاکستان میں غیر ضروری ادویات کا رجحان تیزی سے فروغ پا رہا ہے ‘رپورٹ
جمعہ 30 مئی 2008 13:07
(جاری ہے)
اقوام متحدہ کی ترقیاتی تنظیم نے1993 میں پاکستان کی صنعت دواسازی پر ایک سروئے کرایا جس کے مطابق 60 فیصد پاکستان جدیدطبی سہولتوں سے یکسر محروم تھے ۔
اور یہاں دواسازی کی صنعت 25 فیصدسالانہ فروغ پا رہی تھی ۔1994 میں شعبہ صحت نے پاکستان میں نئے سرے سے ایک سروئے کرایا اور ملک میں ضروری ادویات کی فہرست تیار کی اسے نیشنل ایسنشل ڈر گسٹ کا نام دیا گیا ۔جس میں 470 ادویات شامل تھیں ۔ جن میں سے 20 فیصد مارکیٹ میں نہ تودستیاب نہیں تھیں اور نہ ہی رجسٹرڈ ہوئی تھیں ۔ اس وقت ملک بھر میں 20 ہزار سے زائد ادویات (ایلوپیتھک) رجسٹرڈ ہو چکی ہیں ۔ 1995 میں کھانسی کا سب زیادہ بکنے والے 300 شربتوں (سیرپ )میں سے 90 فیصد غیر ضروری تھے ۔ فارما بیورو کی رپورٹ کے مطابق 1997 میں پاکستان بھر میں 20 ہزار سے زائد ادویات بازار میں موجود تھیں جن میں سے محض 470 ضروری تھیں ۔امسال ملک بھر میں 40 ارب ،56 کروڑ،95 ہزار روپے سے زائد کی ادویات فروخت ہوئیں ۔جن کی آمدن کا 60 فیصد غیر ملکی دواساز اداروں نے حاصل کیا ۔1995 میں یہ شرح91-92 فیصد تھی ۔اسی سال 607 اقسام کی ادویات فروخت ہوئیں ۔جن میں سے 58 فیصد غیر ضروری تھیں ۔سروئے میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ملک میں اس وقت 304 دواساز ادارے کام کر رہے ہیں ان میں 33 فیصد غیر ملکی ہیں ۔ملک بھر میں غیر ضروری ادویات کا رجحان تیزی سے فروغ پا رہا ہے ۔ اور اس میں ملک کے ڈاکٹرز پوری طرح معاونت کر رہے ہیں جو کہ ملکی وسائل کے منفی استعمال کے علاوہ نت نئی بیماریوں کو بڑھانے کا بھی باعث بن رہا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.