حکومت نے میڈکل کالجوں میں سیلف فنانس سکیم ختم کردی ‘شہریوں کو تعلیم‘صحت فراہم کرناہماری بنیادی ذمہ داری ہے۔شہبازشریف حکومت کے انداز شاہانہ نہیں ہونگے اورکسی کو وسائل کے بیجا یا غلط استعما ل کی شکایت کا موقع نہیں ملے گا‘صحافیوں سے گفتگو
بدھ 11 جون 2008 18:40
(جاری ہے)
لالٹین کی روشنی میں پڑھنے والے غریب کے قابل بچے کومیرٹ کے نام پرمحض اس لئے رد کردینا کہ وہ غریب ہے اورلاکھوں روپے لے کر غیر مستحق کو میڈیکل کالج میں داخلہ دے دینا سماجی ظلم نہیں تو اور کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے انداز شاہانہ نہیں ہوں گے اورکسی کو وسائل کے بے جا یا غلط استعما ل کی شکایت کا موقع نہیں مل سکے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قومی اورصوبائی سطح پر مخلوط حکومتوں کا قیام ملکی تاریخ کا انوکھا تجربہ ہے اور جو 18فروری کے عام انتخابا ت میں عوام کی سپورٹ اورآمر کے خلاف عوام کے مینڈیٹ کا نتیجہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ (ن) کے درمیان ججوں کی بحالی کے ضمن میں اتفاق رائے پایا جاتا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ3نومبر 2007ء کو ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ اورججوں کی برطرفی کے وقت بھی آمریت کے خلاف آواز بلند کرنے کیلئے میاں محمد نوازشریف اورمحترمہ بے نظیر بھٹوشہید کے درمیان مکمل رابطہ اورہم آہنگی پائی جاتی تھی اورجس دن محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت ہوئی اس روز بھی دونوں لیڈرز میں رابطہ ہوااورملاقات کا فیصلہ ہوا تھاتاکہ دھاندلی کے خلاف مشترکہ لائحہٴ عمل اختیار کیا جاسکے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ لانگ مارچ کے دوران امن وامان برقرار رکھنے کیلئے عوام دوست افسران کو فیلڈ ڈیوٹی پر مامور کیا جائے تاکہ کسی قسم کی بد مزگی اورکشیدہ صورتحال پید انہ ہو۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے مسلم لیگی کارکنوں سے بھی بار بارکہا ہے کہ وہ پرامن رہ کر احتجاج کریں ،کسی صورت میں قانون کو ہاتھ میں نہ لیں اورانتظامیہ سے مکمل تعاون کریں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کے کارکنان پرامن احتجاج کریں گے اورکسی قسم کی توڑ پھوڑ یا تخریبی کاروائیوں میں شامل نہیں ہوں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
-
سعودی عرب کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری روابط کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں.مصدق ملک
-
گندم درآمد کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کرتی ہے،پنجاب حکومت کا اس حوالے سے کوئی تعلق تھا نہ ہے.محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.