وفاقی بجٹ، سگریٹ کی قیمتوں میں 11 سے 20 فیصد اضافہ

ہفتہ 14 جون 2008 14:54

کراچی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین14جون2008 ) وفاقی بجٹ میں ایکسائز ڈیوٹی میں اضافے کے بعد سگریٹ کی قیمتوں میں 11 سے 20 فیصد اضافہ ہو گیا۔ سگریٹ کی بی کلاس برانڈز کی قیمتوں میں 17 سے 20فیصد جبکہ اے کلاس برانڈ کے سگریٹ 11سے13 فیصد مہنگے ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی کے بیشتر دکانداروں نے کمپنیوں کی جانب سے فراہمی نہ ملنے کے باعث دکانیں بند کر دی ہیں۔دکان داروں کا کہنا ہے کہ بعض کمپنیوں نے بجٹ سے قبل ہی فراہمی روک دی تھی۔ اس وجہ سے بھی مارکیٹ میں سگریٹ کی قلت ہے۔ ادھر صارفین کا کہنا ہے کہ ایکسائز ڈیوٹی میں اضافے کا اطلاع یکم جولائی سے ہو گا لیکن دکانداروں نے ابھی سے قیمتیں بڑھا دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :