Live Updates

سیاسی جماعتوں کیلئے ملک کی اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی کا نقصان ہے

اسٹیبلشمنٹ کیلئے بھی عوامی جماعتوں سےچپقلش تباہ کن ہے، سیاسی، عدالتی اور معاشی بحران پالیسی پر نظرثانی کے متقاضی ہیں، سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 7 مئی 2024 20:38

سیاسی جماعتوں کیلئے ملک کی اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی کا نقصان ہے
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی 2024ء) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں اور اسٹیبلشمنٹ دونوں کیلئے ایک دوسرے سے لڑائی کا نقصان ہے۔ انہوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا کہ سیاسی جماعتوں کیلئے ملک کی اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی کا نقصان ہے بالکل اسی طرح اسٹیبلشمنٹ کیلئے عوامی حمایت رکھنے والی جماعتوں سے چپقلش تباہ کن ہے، سیاسی، عدالتی اور معاشی بحران پالیسی پر نظرثانی کے متقاضی ہیں۔

Engagement ہی معاملات سلجھا سکتی ہے، بقول شکیب جلالی “گفتگو کیجئے فطرت انسانی ہے شکیب۔۔ جالے لگ جاتے ہیں بند مکانوں میں” اسی طرح پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات راؤف حسن نے اپنے ردعمل میں کہا کہ کہتے ہیں 9 مئی کے تمام مناظر کیمرے کی آنکھ نے کیچ کیے وہ سی سی ٹی وی فوٹیج دکھائی جائے کہیں بھی آپ کو وہ سی سی ٹی وی فوٹیج نظر نہیں آئے گی کس کا جرم چھپانے کے لیے وہ سی سی ٹی وی فوٹیج غائب کی گئی کہتے 7 فیصد لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا جھوٹ کی بھی کوئی حد ہوتی، آپ کسی جماعت کو نکالیں دو ہزار بندہ اکٹھا کردیں ہمیں اجازت دیں ہم دو لاکھ اکٹھا کردیتے، دیکھتے عوام ان کے ساتھ ہے یا اس بندے کے ساتھ جو ایک سال سے اڈیالہ میں قید ہے۔

(جاری ہے)

مزید برآں راؤف حسن نے کہا کہ ہم نے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کیا تھا آج بھی چاہتے ہیں کہ غیر جانبدار جوڈیشل کمیشن ہو، وہ کہتے ہیں جوڈیشل کمیشن 2014ء کے دھرنے کی بات کرے گا، پارلیمنٹ پر حملے کی بات کرے گا، ہم کہتے ہیں ٹھیک ہے وہ جوڈیشل کمیشن سائفر کے معاملے، عمران خان پر حملے کی بھی بات کرے، ان معاملات پر اگر جوڈیشل کمیشن بناتے ہیں تو ہم تائید کریں گے، رات کے اندھیرے میں مینڈیٹ لوٹا گیا اس کی بھی انکوائری ہونی چاہئے، آپ پی ٹی آئی کے خلاف پریس کانفرنس کریں گے تو ہم آپ کی باتیں نہیں بھولیں گے، جو کچھ ڈی جی آئی ایس پی آر نے آج کی پریس کانفرنس میں کہا اس تمام پر ہم ان کو چیلنج کرتے ہیں اس کے ثبوت لے کر آئیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ڈی جی آئی ایس پی آر کی بریفنگ کے حوالے سے بات کریں گے، میرے ذہن میں سوالات آتے ہیں کہ منتشر ذہن کیا ہوتا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات