وفاقی وزیر ہاؤسنگ رحمت اللہ کاکڑ کالاہوراسٹیٹ آفس کااچانک دورہ،50 فیصد عملہ غیر حاضر،جوائنٹ اسٹیٹ آفیسر شکیل احمد معطل،باقیوں کے خلاف کارروائی کا حکم

بدھ 16 جولائی 2008 12:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 16جولائی 2008ء) وفاقی وزیر ہاؤسنگ وتعمیرات رحمت اللہ کاکڑ نے لاہور میں اسٹیٹ آفس کا صبح نو بجے اچانک دورہ کیا دفتر میں جوائنٹ اسٹیٹ آفیسر سمیت 50 فیصد عملہ غیر حاضر تھا وفاقی وزیر نے عملے کی ڈیوٹی سے غیر حاضری پر سخت نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ اسٹیٹ آفیسر شکیل احمد کو معطل کرکے اسے واپس اسٹیبلشمنٹ ڈویژن بھیجنے کے احکامات صادر کیے شکیل احمد سکیشن آفیسر ڈیپوٹیشن پر بطور جوائنٹ اسٹیٹ آفیسر لاہور آفس میں تعینات تھے وفاقی وزیر نے ڈیوٹی سے غیرحاضر دوسرے عملے کے خلاف بھی محکمانہ کارروائی کا حکم دیا انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین پر قومی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ حب الوطنی ،ایمانداری اورلگن سے عوام کی خدمت کریں تاکہ ان کی مشکلات کو کم کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ بھی ملک کے چاروں صوبوں میں وزارت ہاؤسنگ وتعمیرات کے زیر انتظام محکموں کے آفس کا دورہ کریں گے اور موقع پر ان دفاتر کی کارکردگی کاجائزہ لیں گے۔

متعلقہ عنوان :