سارک کی جانب سے ڈویلپمنٹ فنڈ اور فوڈ بینک کے قیام کی تجویز کی حمایت کررتے ہیں، دہشت گردی کے خاتمے کے لئے سارک رکن ممالک میں تعاون ضروری ہے ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کولمبو میں سارک وزارتی کونسل کے اجلاس سے خطاب

جمعرات 31 جولائی 2008 11:11

کولمبو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔31جولائی 2008ء) وزیر خارجہ شاہ محمو د قریشی نے سارک کی جانب سے ڈویلپمنٹ فنڈ اور فوڈ بینک کے قیام کی تجویز کی حمایت کرتے ہوئے زور دیاہے کہ خوراک اور توانائی کے حوالے سے کسی بھی فیصلے پر فوراً عمل کیا جائے۔ تاکہ خطے میں خوراک اور توانائی کے بحران پر قابو پایا جا سکے ۔

(جاری ہے)

سری لنکا کے دارالحکومت کولمبومیں سارک وزارتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمودقریشی نے کہاکہ پاکستان خطے میں دہشت گردی کے خاتمے اور انسداد منشیات کے لئے رکن ممالک میں تعاون کو اہمیت دیتاہے ۔

انہوں نے سارک ڈویلپمنٹ فنڈ کا دفتر اسلام آباد میں قائم کرنے کی پیش کش بھی کی۔ اجلاس میں میں دو اگست کو ہونے والے سربراہی اجلاس کے لئے ایجنڈے کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے بھی تبادلہ کیا گیا۔