کر م ایجنسی ، فائرنگ اور دھماکوں میں 3افراد ہلاک ، 8زخمی

بدھ 6 اگست 2008 12:06

کرم ایجنسی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔6اگست 2008ء) کرم ایجنسی میں متحارب قبائل کے درمیان فائرنگ اور بارودی سرنگ کے دھماکوں میں ایک بچی سمیت تین افراد جاں بحق اور چار بچوں سمیت آٹھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ لوئر کرم کے علاقے بن یامین میں طوری اور بنگش قبائل کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

جبکہ تری منگل میں بارودی سرنگ کے پانچ دھماکوں میں ایک بچی جاں بحق اور چار بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے۔

لوئر کرم کے مختلف مقامات سے بھی فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ دوسری جانب اپر کرم کے علاقے تری منگل اور پیواڑ میں منگل اور طوری قبائل کے درمیان لڑائی جاری ہے دو روز پہلے دونوں قبائل فائر بندی پر رضا مند ہوئے تھے تاہم اب تک اس پر عمل درآمد نہیں ہو سکا۔ گزشتہ ڈیڑھ سال سے کشیدہ صورتحال کی وجہ سے راستے بند ہیں جس کے باعث علاقے میں اشیائے خورد و نوش اور ادویات کی قلت ہے۔

متعلقہ عنوان :