سنگیتا صحت یاب ہونے کے بعد چار نئی فلمیں اور ایک ڈرامہ سیریل بنانے کیلئے متحرک ہو گئیں

منگل 19 اگست 2008 13:04

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔19اگست 2008ء ) ہدایتکارہ سنگیتا صحت یاب ہونے کے بعد چار نئی فلمیں اور ایک ٹی وی ڈرامہ سیریل بنانے کیلئے متحرک ہو گئیں ۔ انہوں نے ایک ملاقات میں بتایا کہ وہ چار مختلف فلمساز وں کی آئندہ ماہ سے فلمیں شروع کر دونگی جبکہ ایک ٹی وی ڈرامہ سیریل ”لاکھوں میں ایک “کی ریکارڈنگ بھی یکم ستمبر سے اسلام آباد میں شروع ہو جائے گی ۔

(جاری ہے)

اس ڈرامہ سیریل میں اداکار بابر علی ‘نور ‘راشد محمود اور دیگر بہت سے اداکار کام کرینگے ۔ سنگیتا نے بتایا کہ نئی فلمیں شروع ہونے سے انڈسٹری میں موجود غریب کارکنوں کیلئے روز گار کے وسیع مواقع پیدا ہونگے اور مقامی فلمیں شروع ہونے سے انڈسٹری کا بحران دور کرنے میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہا اس وقت مقامی سطح پر زیادہ سے زیادہ سرمایہ کار ی کرنے کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :