شاہ محمود قریشی کی شہزادہ سعود الفیصل سے ملاقات

بدھ 27 اگست 2008 14:20

ریاض(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین27اگست2008 ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی دارالحکومت ریاض میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ سعود الفیصل سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے حالیہ سیاسی اور اقتصادی صورتحال سے متعلق اموراور علاقائی و دو طرفہ معاملات پر تبادلہ خیال کیا وزیر خارجہ نے اپنے ہم منصب کو پاکستان کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا ۔سعودی وزیر خارجہ نے پاکستان کو درپیش مسائل کے حوالے سے شاہ محمود قریشی کو تعاون اور امداد کا یقین دلایا ہے۔

متعلقہ عنوان :