خارجہ پالیسی کیلئے مشاورت مکمل کرلی ،جلد صدر اور وزیر اعظم کو بریفنگ دی جائے گی،شاہ محمود قریشی

ہفتہ 6 ستمبر 2008 15:57

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین06ستمبر2008 ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کیلئے مشاورت مکمل کرلی ہے، بہت جلد صدر اور وزیر اعظم کو بریفنگ دی جائے گی۔ صدارتی انتخاب میں ووٹ ڈالنے سے قبل پارلیمنٹ ہاوٴس اسلام آباد کے باہر نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ امریکہ عالمی اور اقتصادی طاقت ہے اور اس سے وسیع البنیاد تعلقات پاکستان کے مفاد میں ہیں۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے فاٹا کے حوالے سے ماضی سے ہٹ کر پالیسی بنائی ہے،فاٹا میں صرف عسکری قوت سے جنگ جیتنا ممکن نہیں بلکہ بات چیت اور معاشی صورتحال بہتر بناکر قبائلی عوام کے دل جیتنا ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ آصف زرداری کے لئے سب سے بڑا چیلنج ہوگا۔ اس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ خارجہ پالیسی پر تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا اور امریکا اتحادی ممالک اور دوست ممالک سے بھی بات چیت کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :