او آئی سی کا ہنگامی اجلاس جمعہ کو جدہ میں ہو گا

جمعرات جنوری 22:37

جدہ(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین01جنوری2009)غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے حوالے سےاو آئی سی کا ہنگامی اجلاس جمعہ کو جدہ میں ہورہا ہے ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

او آئی سی کے اجلاس میں اسرائیل کی جارحیت سے پیدا ہونے والی صورت حال کاجائزہ لیا جائے گا اور غزہ کے حوالے سے مشترکہ موقف اختیار کرنے، فوری جنگ بندی اور ہنگامی امداد کے داخلہ کا مطالبہ کیا جائے گا۔