عراق کی پاکستان کو تیل و گیس سیکٹرزمیں سرمایہ کاری کی پیش کش

منگل 7 اپریل 2009 15:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اپریل ۔2009ء) عراق نے پاکستان کو تعمیر نو اور تیل و گیس سیکٹرزمیں سرمایہ کاری کی پیش کش کی ہے۔ یہ بات پاکستان میں عراقی سفیر کیف صبحی الیاقوبی نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہی۔ انہوں نے بتایا کہ عراق میں پوری دنیا سے سرمایا کار داخل ہو رہے ہیں جب کہ ملک میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ پاکستانی ہنر مند افراد کیلئے بھی عراق ایک بہترثابت ہو سکتا ہے۔

کیف صبحی الیاقوبی نے بتایا کہ عراق پاکستانی چاول، سیمنٹ اور چینی کی بڑی مارکیٹ ہے جب کہ پاکستان سے بڑی مقدار میں سیمنٹ ایکسپورٹ کی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک دہائی سے زاید عرصے کے بعد پاک ،عراق معاشی تعاون کے جائزے کے لیے مشترکہ وزارتی اجلاس آئندہ ماہ کے تیسرے ہفتے میں بغداد میں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :