وفاقی کابینہ اجلاس، گیس پائپ لائن منصوبے کی منظوری دیدی گئی

بدھ 3 جون 2009 16:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جون ۔2009ء) وزیر اعظم کی صدارت میں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی باقاعدہ منظوری د ے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کابینہ کے ارکان نے حکومت کے اقدامات پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔دوران اجلاس وزیراعظم نے سوات آپریشن کے حوالے سے کابینہ ارکان کو اعتماد میںلیا۔وفاقی کابینہ کے اراکین نے وزیراعظم کو یقین دلایا کہ دہشت گردوں کے خلاف حکومتی آپریشن کی بھرپور حمایت جاری رکھی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :