ایف بی آر: خدمات پر لگائے گئے ٹیکس سے اضافی رقم وصول

بدھ 24 جون 2009 12:47

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔24جون 2009 ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو چار خدمات پر لگائے گئے ٹیکس سے اضافی انیس ارب روپے وصول ہوں گے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ذرائع کے مطابق بینکنگ سروسز پر سولہ فیصد ٹیکس سے ایف بی آر کو پانچ ارب روپے وصول ہوں گے جبکہ سٹاک بروکنگ سروسز پرفیڈرل ایکسائیز ڈیوٹی سے حاصل ہونے والی رقوم کا ہدف دس ارب تیس کروڑ روپے رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پورٹ آپریشن سے دو ارب چالیس کروڑ روپے حاصل ہوں گے ۔یکم جولائی سے انشورنس سیکٹر پر ٹیکس دس فیصد سے بڑھا کر سولہ فیصد کر دیا گیا ہے ۔ اس سے حاصل ہونے والے ٹیکس کا ہدف ایک ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :