فورسز کا اصطبل پر چھاپہ،اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد

ہفتہ 25 جولائی 2009 12:26

سوات(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔25جولائی 2009 ء) سوات کے علاقے نو اکلے میں فورسز نے اصطبل پر چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا ہے، جبکہ سیکیورٹی فورسز نے کوزہ بانڈئی کا محاصرہ کرلیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب مینگورہ میں آپریشن متاثرین کی آمد جاری ہے اور چوتھے مرحلے کےآغاز سے اب تک ساڑھے چار سو سے زائد خاندان واپس اپنے گھروں کو پہنچے ہیں کوزہ بانڈی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن متوقع ہے، جس کے لئے بکتر بند گاڑیاں اور ٹینک پہنچا دیئے گئے ہیں۔

فورسز کی کبل کے بالائی علاقوں کی جانب پیش قدمی بدستور جاری ہے،سوات میں آج کرفیو میں صبح چھ بجے سے شام چھ بجے تک وقفہ دیا گیا ہے،جبکہ سرکاری ادارے بند ہیں، اور موبائل سروس بھی معطل ہے۔متاثرین کی واپسی کے ساتھ ساتھ مینگورہ میں کاروبای مراکز اور دکانیں کھل رہی ہیں، تاہم شہر میں کھانے پینے کی اشیا کی قلت برقرار ہے۔

متعلقہ عنوان :