موجودہ حکومت نے صحت کے بجٹ میں اضافہ کر کے مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا ‘شہبازشریف
جمعرات 24 ستمبر 2009 17:21
(جاری ہے)
اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم مجتبیٰ شجاع الرحمن ‘ ممبر قومی اسمبلی ایاز صادق ‘ ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر مختار بھرت ‘ چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات ‘ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ‘ سیکرٹری صحت ‘ ہائر ایجوکیشن کے علاوہ میڈیکل کالجز کے پرنسپلز ‘ وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی و یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے علاوہ متعلقہ سینئر افسران بھی موجود تھے ۔
وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیشہ وارانہ کالجوں میں داخلہ کیلئے 1998 میں اس وقت انٹری ٹیسٹ کا فیصلہ کیا گیا جب پورے صوبے میں بوٹی مافیا کا راج تھا ۔ امتحانی مراکز کمائی کا ذریعہ اور پرچے آؤٹ ہونا معمول بن چکا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ آمریت کے آٹھ سالہ دور میں تعلیم ‘ صحت اور امن و امان سمیت تمام شعبے پھر ابتری کا شکار ہوئے اور انٹر ی ٹیسٹ کے نظام میں نقائص پیدا ہونے پر بڑے لوگوں کے بچے سیلف فنانس اور دیگر ذرائع استعمال کرتے ہوئے ذہین مگر بے وسیلہ طلبا کے راستے روکنے لگے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بہتر حکمت عملی اور سلیبس کی بنیاد پر بنائے جانے والے انٹری ٹیسٹ کے نتیجے میں گزشتہ سال ساؤتھ پنجاب کے طلبا کے داخلے ساڑھے بارہ فیصد جبکہ سنٹرل پنجاب کے طلباکے داخلے ساڑھے دس فیصد رہے جو ہماری بہتر حکمت عملی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ درختوں کے نیچے اور ٹاٹوں پر بیٹھ کر پڑھنے والے طلبا لاہور اور اسلام آباد کے سٹوڈنٹس سے بازی لے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ پوزیشن ہولڈرز کی حوصلہ افزائی کی طرح انٹری ٹیسٹ میں بھی میرٹ پر آنیوالے دور افتادہ علاقوں کے طلباکو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کے حصول علم کے لئے صرف معاشی بنیادوں پر ہم انہیں پیچھے نہیں رہنے دیں گے ۔ محمد شہباز شریف نے کہا کہ صوبے کے دور دراز علاقوں میں انٹری ٹیسٹ کے مراکز بنائے گئے ہیں جہاں دیانتدار اور اچھی شہرت کے حامل نگران مقرر کئے گئے ہیں تاکہ غریب اور بے وسیلہ طلبا اپنے گھروں کے قریب فراہم کی جانے والی اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے انٹری ٹیسٹ کے امتحانی مراکز کے باہر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کی بھی ہدایت کی ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ امتحانات کوسو فیصد شفاف بنانے کیلئے بین الاقوامی معیار کے کئی اقدامات کئے گئے ہیں تاکہ نقل اور بوٹی مافیا کا مکمل خاتمہ ہو سکے ۔وزیر اعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اگلے سال سے انٹرٹیسٹ میں شمولیت کی اہلیت 40 کی بجائے50 فیصدہوگی اور انٹری ٹیسٹ پاس نہ کرنے والے طلباکو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں رجسٹر نہیں کیاجائے گا۔ اسی طرح پرائیویٹ میڈیکل کالجز اپنی داخلہ لسٹ سرکاری کالجوں کے نتائج آنے کے بعد آویزاں کرنے کے پابند ہوں گے ۔27 ستمبربروز اتوار ہونیوالے انٹری ٹیسٹ کے پنجاب بھر کے 12 شہروں میں مراکز قائم کئے گئے ہیں جبکہ لاہور میں دو مراکز ہوں گے ۔ 21 اکتوبر کو انٹری ٹیسٹ کی میرٹ لسٹ جبکہ 7 نومبر کو ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے طلبا کی سلیکشن لسٹ آویزاں کر دی جائے گی اور 16 نومبر سے کلاسز کا اجراء ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بننے کا اشارہ دے دیا
-
فیصل آباد،خاتون اور چار بچیوں کی ہلاکت زہریلی پھکی کھانے سے ہوئی،والد کی نشان دہی پر پنساری گرفتار
-
وزیر داخلہ کا لاہور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.