پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کا ایف بی آر کی طرف سے ڈین کام ٹیلی کام کمپنی کو چودہ کروڑ روپے سے زائد رقم ری فنڈ کرنے کا نوٹس ،ایک ماہ میں رپورٹ دینے کیلئے تین رکنی ذیلی کمیٹی قائم کردی گئی

بدھ 30 ستمبر 2009 20:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30ستمبر۔2009ء) پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی نے ایف بی آر کی طرف سے ڈین کام ٹیلی کام کمپنی کو چودہ کروڑ روپے سے زائد رقم ری فنڈ کرنے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایک ماہ میں رپورٹ دینے کیلئے تین رکنی ذیلی کمیٹی قائم کردی ہے ۔ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین چوہدری نثار علی خان کی صدارت میں ہوا جس میں ایف بی آر کے مالی سال 2005-06ء کے مالی معاملات کا جائزہ لیا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈین کام کمپنی کو چودہ کروڑ روپے سے زائد رقم ان کے کلیم پر جنوری 2001ء سے 2005ء تک ری فنڈ کی گئی تھی ۔ اس حوالے سے کمیٹی نے کمپنی کے کرتا دھرتا تین افراد لئیق احمد ،لقمان ،کامل اور بشارت خان کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی ہدایت کی اور سکینڈل میں ملوث ایف بی آر کے افسران کو او ایس ڈی بناکر ان کی ترقیاں روکنے کی سفارش کی ۔ کمیٹی نے مکہ سیمنٹ نامی ایک اور کمپنی کی طرف سے ذیلی کلیم جمع کرانے کے حوالے سے بھی وزارت داخلہ کو تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :