کراچی میں عازمین حج کی تربیت کا آغاز ہوگیا

پیر 12 اکتوبر 2009 13:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 اکتوبر ۔2009ء) حج کی سعادت کیلئے سندھ سے پچاس ہزار سے زیادہ افراد روانہ ہوں گے، جن کی تربیت اور ویکسینیشن کا آغاز کراچی میں ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

حاجی کیمپ کراچی میں تربیت کے موقع پر علمائے کرام نے مناسک حج سے متعلق بیان کیا جبکہ بنیادی مسائل سے ڈائریکٹر حج عبدالستارسامٹیو نے حجاج کو بتایا کہ سعودی عرب نے اس برس سوائن فلو کے ویکسین کو لازمی قرار دیا ہے، جس کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔ حجاج کرام کو بتایا گیا کہ ویکسین اور تربیت کا سلسلہ بیس نومبر تک جاری رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :