زہریلا کھانا کھانے سے علماء و مشائخ کانفرنس میں شریک 9 علماء کی طبیعت خراب

جمعرات 17 دسمبر 2009 13:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 17دسمبر۔ 2009ء) زہریلا کھانا کھانے سے علماء و مشائخ کانفرنس میں شریک نو علماء اور رہنماؤں کی طبیعت خراب ہوگئی‘ قے اور معدے میں درد کے باعث نیم بیہوشی کی حالت میں فیڈرل گورنمنٹ سروسز ہسپتال (پولی کلینک) منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح نیشنل لائبریری اسلام آباد میں علماء و مشائخ کانفرنس ہو رہی تھی جس میں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان سمیت دیگرعلمائے کرام کی حالت اچانک بگڑ گئی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق تمام علمائے کرام نے جمعرات کی صبح جمعیت علمائے اسلام کے سیکرٹری جنرل عبدالغفور حیدری کے پارلیمنٹ لارجز میں واقع گھر میں ناشتہ کیا تھا اور وہاں سے نیشنل لائبریری آئے تھے اجلاس کے دوران مفتی منیب الرحمان‘ لیاقت بلوچ‘ میاں اسلم‘ سینیٹر عبدالغفور حیدری‘ حاجی حنیف طیب ‘ مولانا عبدالعزیز سمیت نو علماء و رہنماؤں کی طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر پولی کلینک ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ واضح رہے کہ علماء مشائخ کانفرنس کے اختتام پرمشترکہ اعلامیہ جاری کیاجانا تھا ۔

متعلقہ عنوان :