فیصل صالح حیات نے پی ایف ایف لیگ کیلئے پرکشش انعامات کااعلان کردیا

جمعہ 1 جنوری 2010 14:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔1جنوری۔ 2010ء) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدرفیصل صالح حیات نے پی ایف ایف لیگ کیلئے پرکشش انعامات کااعلان کردیا‘چار لاکھ 75ہزار روپے فائنل کے دوران تقسیم کئے جائیں گے‘لیگ جیتنے والی ٹیم کو2لاکھ روپے اوررنراپ کوایک لاکھ روپے دےئے جائیں گے۔پا کستان فٹ بال فیڈریشن کی ڈائریکٹر فائننس نادیہ نقوی کے مطابق پا کستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر مخدوم سید فیصل صا لح حیات ایم این اے نے پا کستان فٹ بال فیڈریشن کے ز یرا ہتمام پی ایف ایف لیگ کیلئے بیش بہا انعامات کا اعلان کیا ہے۔

34 میچوں پر مشتمل یہ ایونٹ6جنوری2010 کو ساہیوال کے رائے علی نوازسٹیڈیم نزد فریڈ ٹاوٴن پولیس سٹیشن اختتام پذیر ہوگا۔20 ٹیموں پرمشتمل ایونٹ کا 34 واں اور آخری مقابلہ کراچی کی محکمہ جاتی ٹیم سوئی سدرن گیس کمپنی اور ساہیوال کی مقامی کلب ینگ بلڈ کے مابین کھیلا جائے گا ۔

(جاری ہے)

جو بالترتیب 14 اور 17دسمبر کو پاکستان کی A ڈویژن فٹبال ٹیم بنیں ۔اس ایونٹ کی فاتح ٹیم کودولاکھ روپے،رنزاپ کے ایک لاکھ روپے دےئے جائیں گے۔

تیسری پوزیشن حاصل کرنیوالی ٹیم کے لئے 50ہزارروپے کااعلان کیاگیاتھا۔کیونکہ تیسری پوزیشن کامیچ کیونکہ ڈرازسے نکال دیاگیائے اس لئے اب یہ رقم پی ٹی وی اوربلوچ کلب کوئٹہ کے درمیان بانٹ دی جائے گی۔جو بالترتیب پی ایف ایف لیگ ڈیپارٹمنٹل اور کلب مرحلے میں رنر اپ رہیں۔فائنلسٹ ٹیموں کو ٹرافیاں اور میڈلز بھی دےئے جائیں گے۔نادیہ نقوی نے بتایاکہ 44روزہ ایونٹ کے بہترین کھلاڑی 25کو ہزار روپے ،بہترین گول کیپر اورٹاپ اسکوررکو 20،20 ہزار روپے ےئے جائیں گے جبکہ بہترین ریفری کو بھی 20 ہزار روپے دےئے جائیں گے۔

بہترین نائب ریفری کا ایوارڈ بھی پہلی مرتبہ دیاجائے گا۔ اور ٹچ لائن پر دوڑنے والے کوبھی دس ہزار روپے دےئے جائیں گے۔ اسطرح چار لاکھ 75ہزار روپے فائنل کے دوران تقسیم کئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن لیگ ڈومیسٹک سطح پر ملک کا دوسرا بڑا ٹورنامنٹ ہے اور صدر پی ایف ایف نے وننگ بونس دینے کے بھی احکامات جاری کئے ہیں اور اس مد میں بھی پرکشش رقم ٹیموں میں تقسیم کی جائے گی۔ وننگ بونس دس ہزار روپے فی میچ کردیا گیا ہے۔ اگر میچ برابر رہا تھا تو دونوں ٹیمیں کو 5ہزار روپے دئے جائیں گے۔ میچ اگر نتیجہ خیز رہا تو فاتح ٹیم 6,500اور ہارنے والی ٹیم 3,500 روپے روپے دےئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :