اورکزئی ایجنسی  گن شپ ہیلی کاپٹرز کی شیلنگ  پانچ شدت پسند ہلا ک،دو زخمی  چار گاڑیاں اور دو ٹھکانے تباہ

جمعہ جنوری 20:00

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔1جنوری۔ 2010ء) اورکزئی ایجنسی کے مختلف زیریں علاقوں پر گن شپ ہیلی کاپٹرکی شیلنگ کے نتیجے میں کم از کم پانچ مبینہ شدت پسند ہلاک اوردو زخمی جبکہ شدت پسندوں کے پانچ ٹھکانے اور چار گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔

(جاری ہے)

باخبرسرکاری ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اورکزئی ایجنسی کی لوئر سب ڈوریژن کے مختلف علاقوں سلطان زئی‘ انجانی اور ستوری خیل میں جمعہ کے دن شدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پرگن شپ ہیلی کاپٹرنے زبردست شیلنگ کی جس کے نتیجے میں کم از کم پانچ مبینہ شدت پسند ہلاک اور دو دیگر زخمی بھی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق شیلنگ کے نتیجے میں شدت پسندوں کے زیرقبضہ ایک مارکیٹ کے علاوہ شدت پسندوں کے چار ٹھکانے اورچار گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔

متعلقہ عنوان :