مقبوضہ ریاست میں ابوغریب اور گونتانوموبے سے زیاد ظلم وجبر ہورہاہے ،عبدالرشید ترابی

اتوار 14 فروری 2010 15:51

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔14فروری۔2010ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیرعبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ مقبوضہ ریاست میں بھارتی افواج کشمیری مسلمانوں سے جو اپنی آزادی کے لیے جدوجہد کررہے ہیں ،ابو غریب اور گونتانوموبے سے زیادہ ظلم کررہی ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزاد کشمیر محمود الحسن چودھری کی بیٹی کی رسم نکاح کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ مغرب ہمارے خاندانی نظام کو تباہ کرنا چاہتاہے ،مغرب کاپورا روز ہمارے مضبوط مورچے پر حملہ کرنے کا ہے،مغرب کے پاس اپنی قوم کو دینے کے لیے اب کچھ نہیں ہے اسلام ایک مکمل ضابط حیات ہے،اس کے اندر عادلانہ نظام اور مضوط خاندانی نظام ہے جس سے معاشرے میں امن اور سکون پیدا ہوتاہے بھائی چارے کا نظام ہے،انھوں نے کہاکہ عالمی کفر متحدہوکرمسلمانوں پر ٹوٹ پڑے ہیں،مغربی تہذیبی یلغار کا مقابلہ اسلام کے اعلیٰ اصولوں پر عمل کرنے سے ہی کیا جاسکتاہے،اسلام مکمل نظام حیات ہے اس کے میں شادی بیاہ کے طریقوں سے لے کر ملک کے معاملات ہرجگہ انسان کی رہنمائی فراہم کرتاہے۔

متعلقہ عنوان :