پانچ ہیلی کاپٹرز کی خریداری پر عائد کردہ کروڑوں روپے کسٹمز ڈیوٹی کی ادائیگی کرے۔ایف بی آر کا کیبنٹ ڈویژن سے مطالبہ

پیر 8 مارچ 2010 13:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔8مارچ۔ 2010ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کیبنٹ ڈویژن سے مطالبہ کیا ہے کہ پانچ ہیلی کاپٹرز کی خریداری پر عائد کردہ کروڑوں روپے کسٹمز ڈیوٹی کی ادائیگی کرے۔ باخبر ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے پانچ ہیلی کاپٹرز کی درآمد پر کسٹمز ایکٹ مجریہ 1969 کے تحت DEFERRED کسٹمز ڈیوٹی کی ادائیگی پر رضا مندی ظاہر کی تھی۔ اسی ایکٹ کے ایف بی آر قانونی طور پر اس بات کا مجاز ہے کہ وہ حکومت یا اس کی ذیلی تنظیموں کی جانب سے کی جانے والی درآمدات پر DEFERRED کسٹمز ڈیوٹی کی ادائیگی کی اجازت دے۔

ذرائع کے مطابق کیبنٹ ڈویژن سے 3 سے 4 ماہ قبل مذکورہ 5 ہیلی کاپٹرز درآمد کئے تھے جن کی کسٹمز ڈیوٹی کی مکمل ادائیگی نہیں کی گئی ہے۔ ایف بی آر نے 322 ملین روپے وصول کرلئے ہیں جبکہ باقی ماندہ رقم ایک معاہدے کے تحت بعد میں ادا کرنا قرار پائی تھی جبکہ مجموعی طور پر 800 ملین روپے کسٹم ڈیوٹی ادا کی جانی ہے جس میں 322 ملین روپے ادا کئے گئے ہیں جبکہ باقی ماندہ ادائیگی تاحال نہیں کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایف بی آر نے اس حوالے سے کیبنٹ ڈویژن کو لیٹر ارسال کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے بڑی حکومتی اور نجی تنظیموں سے ان کی جانب واجب انکم ٹیکس اور ڈیوٹیز کی وصولی کیلئے عملی اقدامات کرنا شروع کردیئے ہیں ۔ موجود اپرئیرز ریکوری پلان کا حصہ ہے جس کا مقصد مالی سال محصولات کے ہدف برائے مالی سال 2009-10ء کو حاصل کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :