بر طانوی حکومت کا چیف آف ڈیفنس سٹاف ایئر چیف مارشل سر جارج اسٹرپ کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

پیر 14 جون 2010 14:12

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2010ء) برطانوی حکومت نے افغانستان میں اپنے فوجیوں کی بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کے باعث چیف آف ڈیفنس سٹاف ایئر چیف مارشل سر جارج اسٹرپ کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ۔

(جاری ہے)

برطانوی اخبار کے مطابق سیکرٹری دفاع ڈاکٹر لیون پاسک نے بتایا کہ سرجارج اسٹرپ کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ افغانستان میں ناکامیوں کے پیش نظر کیا گیا ہے ان کے علاوہ وزارت دفاع کے مستقل سیکرٹری سربل جیفری کو بھی سبکدوش کیا جارہا ہے ۔

سیکرٹری دفاع نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ اہم عہدوں پر اپنے افراد کا تقرر کرے جن کا اعتماد حاصل ہو کیونکہ اس وقت ملک کو انتہائی خطرناک جنگ کا سامنا ہے ۔ واضح رہے کہ سرجارج سٹرپ اور بل جیفری سابق برطانوی حکومت کے انتہائی قریب سمجھے جاتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :