Live Updates

کھیل میں بہتری کیلئے ون ڈے کرکٹ ختم کردی جائے، عمران خان

منگل 20 جولائی 2010 14:16

لندن (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 جولائی۔2010ء ) سابق کپتان عمران خان نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کا اصل پتہ چلتا ہے ، ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں وہ کھلاڑی ہی آگے جا سکتا ہے جو باصلاحیت ہو تاہم اچھا ٹوئنٹی 20 کھلاڑی ٹیسٹ کرکٹ میں نہیں چل سکتا۔

(جاری ہے)

لندن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ٹیسٹ کرکٹ کا وہ معیار نہیں رہا جو آج سے چند سال قبل تھا ۔ ہمیں کرکٹ میں بہتری کے لئے 50 اوورز کی کرکٹ کو ختم کرنے کے بارے میں سوچنا چاہے اور ٹوئنٹی 20 اور ٹیسٹ کرکٹ کی مزید بہتر بنانے کی طرف توجہ دینا چاہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات