ادویات سے ہلاکتیں، معاملے کی تہ تک جائیں گے ، لاہور ہائیکورٹ،صوبائی سیکرٹری صحت، آئی جی پنجاب اور ڈی جی ایف آئی اے 30 جنوری کوطلب

جمعرات 26 جنوری 2012 11:29

لاہورہائیکورٹ نے پی آئی سی کی ادویات سے 100افراد کی ہلاکتوں کے واقعہ کی عدالتی تحقیقات کروانے کے لیے دائردرخواست پروفاقی اور صوبائی سیکرٹری صحت، آئی جی پنجاب اور ڈی جی ایف آئی اے کو30 جنوری کوطلب کرتے ہوئے قرار دیا کہ یہ انسانی جانوں کا مسئلہ ہے عدالت معاملہ کی تہ تک جائے گئی.

(جاری ہے)

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس عمرعطابندیال نے کیس کی سماعت شروع کی توعدالت کے روبرودرخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیارکیاکہ پی آئی سی کی ناقص ادویات کے باعث 100افراد اب تک جاں بحق ہوچکے ہیں لیکن حکومت پنجاب اتنے دن گزرجانے کے باوجود ذمہ داروں کا تعین نہیں کر سکی اور نہ ہی ناقص ادویات تیار کرنے والی کمپنی کے خلاف کوئی عملی کاروائی کی جاسکی ہے لہذا اس معاملہ کی جوڈیشل انکوائری کروائی جائے تاکہ ذمہ داروں کا تعین کرکے انہیں سخت سزا دلواسکے عدالت نے درخواست باقاعدہ سماعت کے لیے منظورکر تے ہوئے وفاقی اور صوبائی سیکرٹری صحت،آئی جی پنجاب اور ڈی جی ایف آئی کو30جنوری کوطلب کرلیا اور قراردیاکہ عدالت آنکھیں بند کرکے نہیں بیٹھ سکتی 100افراد جاں بحق ہوچکے ہیں