ادویات ری ایکشن : اموات کا سلسلہ نہ رک سکا، مزید 2 جاں بحق،مرنے والوں کی تعداد ایک سو آٹھ ہوگئی

ہفتہ 28 جنوری 2012 11:44

ادویات کے ری ایکشن سے اموات کا سلسلہ جاری ہے آج بھی دو افراد جان کی بازی ہار گئے اس طرح مرنے والوں کی تعداد ایک سو آٹھ ہوگئی ہے ۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ادویات کے ری ایکشن سروسز ہسپتال لاہور میں آج دو خواتین جاں بحق ہوگئیں جن میں ساٹھ سالہ سرور بی بی اور ستر سالہ رشیداں بی بی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں اس وقت چار سو کے قریب مریض زیر علاج ہیں جن میں پچاس مریض ایسے ہیں جن کی حالت انتہائی سیریس ہے ۔ اب تک مرنے والوں کی تعداد ایک سو آٹھ ہوگئی ہے ۔