پنجاب میں ڈینگی کا دوبارہ حملہ،دو مریضوں کی تصدیق

ہفتہ 3 مارچ 2012 11:29

پنجاب میں ڈینگی نے ایک بار پھر سر اٹھا لیا لاہور کے میو اسپتال میں ڈینگی کے دو نئے مریضوں کی تصدیق ہو گئی ہے ۔موسم کی شدت میں کمی کے ساتھ ہی ڈینگی کے مریض سامنے آنے شروع ہو گئے ۔

(جاری ہے)

لاہور کے اسپتالوں میں ڈینگی کے متعدد کیسز سامنے آئے ہیں لاہور کے میو اسپتال میں گزشتہ روز بھی ڈینگی کے مرض میں مبتلا دو مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جس میں بائیس سالہ فاروق اور چالیس سالہ رضیہ شامل ہیں۔ماہرین کاکہنا ہے کہ اگر ابھی سے ڈینگی کے مرض سے مقابلہ کرنے کے لئے اقدامات نہ کئے گئے تو گزشتہ سال کی نسبت ڈینگی کے زیادہ کیسز سامنے آسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :