برطانیہ کے شہر بریڈ فورڈ میں 87 سالہ خوشگوار ازدواجی زندگی گزارنے والے بھارتی جوڑے کا انکشاف، 110 سال سے زائد جوڑے نے اپنی صحت مند اور خوش و خرم زندگی کو سبزیوں کا مرہون منت قرار دیدیا

جمعہ 16 نومبر 2012 12:27

بریڈ فورڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 16نومبر 2012ء) برطانیہ کے شہر بریڈ فورڈ میں ایک ایسے 110 سال سے زائد عمر کے بھارتی جوڑے کا انکشاف ہوا ہے جن کی ازدواجی زندگی کو 87 سال پورے ہوچکے ہیں ‘ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اس جوڑے کو دنیا میں سب سے زیادہ طویل ازدواجی زندگی گزارنے والے جوڑے کا اعزاز دینے کیلئے دستاویزات سمیت دیگر ریکارڈ چیک کرنا شروع کردیا ۔

(جاری ہے)

دونوں میاں بیوی جن کی عمریں 110 سال سے زائد بتائی جاتی ہیں انہوں نے اپنی صحت مند اور خوش و خرم زندگی کا راز زیادہ سبزیوں کے استعمال کو بتایا ہے ۔ دونوں کے مطابق ان کی شادی شدہ زندگی کو 87 سال پورے ہوچکے ہیں‘ دونوں کا تعلق بھارتی پنجاب سے ہے۔

متعلقہ عنوان :