سال 2012ء میں ون ڈے کرکٹ میں سری لنکا کے کھلاڑی چھائے رہے، کمار سنگا کارا اور لیستھ ملنگا سر فہرست

منگل 1 جنوری 2013 14:11

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 1جنوری2013ء) سال 2012ء میں ون ڈے کرکٹ میں سری لنکا کے کھلاڑی چھائے رہے۔ کمارسنگاکارا بیٹنگ اورلیستھ ملنگا بالنگ میں سرفہرست رہے۔سری لنکا کے سابق کپتان کمارسنگاکارا نے دوہزاربارہ میں 31 ون ڈے انٹرنیشنل میچزمیں 1184 رنزکیساتھ سب سے آگے ہیں۔ انہوں نے تین سنچریاں اورچھ نصف سنچریاں بھی سکورکیں۔

سنگاکارا کے ہم وطن تلکارتنے دلشان 1119 رنزکیساتھ دوسرے نمبرپرہیں۔ بھارت کے ویرات کوہلی 1026رنزکیساتھ تیسرے کامیاب ترین بیٹسمین رہے۔ بالنگ میں سری لنکا کے لاستھ مالنگا سرفہرست رہے۔ مالنگا نے 32 میچزمیں 47 وکٹیں اپنے نام کیں۔ ویسٹ انڈیزکے سنیل نرائن 17 میچزمیں 34 وکٹوں کیساتھ دوسرے اورسری لنکا کے تشارا پریرا 32وکٹوں کیساتھ تیسرے نمبرپررہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کے سعیداجمل 31 شکارکرکے چوتھے بہترین بولررہے۔ون ڈے میں سب سے زیادہ سنچریاں بھارت کے ویرات کوہلی نے سکورکیں جبکہ سب سے بڑی انفرادی اننگزکھیلنے کا اعزازبھی انہیں ہی حاصل ہے۔ کوہلی نے 17 میچزمیں پانچ سنچریاں بنائیں۔ انہوں نے ایشیا کپ میں پاکستان کیخلاف 183 رنزکی شانداراننگزکھیلی جو2012 کی سب سے بڑی انفرادی اننگزہے۔ سری لنکا کے تلکارتنیدلشان نے چارجبکہ انگلینڈ کے ایلسٹرکک اورکمارسنگاکارا نے تین تین سنچریاں بنائیں۔

سب سیزیادہ نصف سنچریاں بنانے کا اعزاز کمارسنگا کارا کے پاس رہا۔ انہوں نے 31 میچزکی انتیس اننگزمیں نوففٹیزاسکورکیں۔ ویرات کوہلی اوراپل تھارنگا نے آٹھ آٹھ مرتبہ پچاس سے زائد سکورکیا۔ ون ڈے میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ ویسٹ انڈیزکے کیرون پولارڈ کے نام رہا۔ انہوں نے 17 میچوں میں 26 چھکے لگائے۔ ویسٹ انڈیزہی کے کرس گیل 24 چھکوں کیساتھ دوسرے اورڈیرن سیمی 19 چھکوں کیساتھ تیسرے نمبرپررہے۔

سال 2012میں وکٹوں کے عقب میں سب سے زیادہ شکارکرنے کا ریکارڈ آسٹریلوی وکٹ کیپرمیتھیوویڈ کے پاس رہا۔ ویڈ نے 25 میچزمیں 30کیچزاور4اسٹمپس کئے۔ کمارسنگاکارا 33شکارکیساتھ دوسرے نمبرپررہے۔ سری لنکا کے مہیلا جے وردھنے 12 کامیابیوں کیساتھ سب سے کامیاب کپتان رہے۔ پاکستان کے مصباح الحق نے 18 میں سے 7ون ڈے میچزمیں کامیابی حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :