صنعتی اور تجارتی شعبے نے حکومت سے بجلی کی سبسڈی کی مد میں سالانہ 50 ارب روپے بٹورلئے، ٹیکسٹائل شعبے نے گھریلو صارفین کے حصے کی بجلی حاصل کرنے کیلئے حکومت پر دباؤ بڑھا دیا، خراب اقتصادی صورتحال کے باوجود صنعتی اور تجارتی شعبے کو سالانہ 50ارب کی بجلی کی سبسڈی ، 50 ارب روپے بٹورنے کے باوجود ٹیکسٹائل انڈسٹری کا حکومت پر گھریلو صارفین کے حصے کی بجلی بھی حاصل کرنے کیلئے دباؤ
منگل 1 جنوری 2013 20:48
(جاری ہے)
حکومت سے معاہدے کے تحت انڈسٹری موسم سرما کے دوران 2ماہ کیلئے خود بجلی پیدا کرنے کی پابند ہے لیکن اپنا کام نہ کرنے کے باوجود مافیا حکومت کوگھریلو صارفین کے حصے کی بجلی صنعتوں کو دینے پر مجبور کردیا ہے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق حکومت کمرشل سیکٹر کو 1.48 روپے فی یونٹ اور صنعتی شعبہ کو 1.89 روپے فی یونٹ سبسڈی دی رہی ہے۔ حکومت نے گھریلو صارفین اور روزانہ اجرت پر کام کرنے والے کم آمدنی والے طبقے کو ریلیف دینے کے لئے بجلی کی لوڈشیڈنگ کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ٹیکسٹائل سیکٹر سے کہا گیا ہے کہ وہ موسم سرما میں ایک سے دو ماہ کے لئے تعاون کرتے ہوئے اپنے جنریٹرز کے ذریعے بجلی پیدا کرے تو گھریلو صارفین کو بجلی دی جاسکے گی لیکن وہ اس پر آمادہ نہیں۔ ٹیکسٹائل انڈسٹری بجلی خود پیدا کرنے کی بجائے حکومت سے بجلی فراہم کرنے کا مطالبہ کررہی ہے اور اس سلسلے میں ملازمین کو فارغ کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ موسم سرما میں گیس کی طلب بڑھنے اور بھل صفائی کیلئے نہروں کی بندش کے باعث بجلی کی پیداوار کم ہوگئی ہے ، ان حالات میں ٹیکسٹائل سیکٹر کو دو ماہ کے لئے اپنے ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کے لئے کہا گیا ہے تاہم وہ جنریٹرز چلا کر اپنا منافع کم نہیں کرنا چاہتے اور بلاجواز دباؤ ڈالنے کے مختلف ہتھکنڈے اپنا رہے ہیں انہیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ 25 جنوری تک تعاون کریں اس کے بعد حالات ٹھیک ہوجائیں گے ، وفاقی سیکرٹری پانی و بجلی نرگس سیٹھی نے روزانہ کی بنیاد پر بجلی کی تقسیم کے عمل کی مانیٹرنگ کا آغاز کیا ہے جس کے تحت بجلی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جا رہا ہے بجلی چوری کو روکنے اور لائن لاسز کو کم سے کم کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
-
یورپ کا انتہائی مطلوب25سالہ ہیکر جس نے ہزاروں لوگوں کو بلیک میل کیاپولیس کی غلطی سے گرفتار
-
جرمن فوج کی خفیہ میٹنگز آن لائن افشاء
-
طالبان کی غیر ملکی سیاحوں کو افغانستان کی طرف راغب کرنے کی کوشش
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
گندم خریداری میں تاخیر پر احتجاج، حکومت نے کسان رہنماؤں کو ملاقات کی دعوت دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.