بھارتی گولفر کا ممنوعہ ادویات استعمال کرنے کا اعتراف

جمعہ 1 فروری 2013 12:37

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 1فروری 2013ء) بھارت کے گولفر وجے سنگھ نے ممنوعہ ادویات کے استعمال کا اعتراف کر لیا۔ سابق ورلڈ نمبر ایک بھارتی گولفر وجے سنگھ نے کھیل کے دوران ممنوعہ ادویات کے استعمال کا اعتراف کیا ہے لیکن ساتھ ہی انہوں نے کہا ہے کہ انسولین جیسی ادویات کا استعمال انجانے میں کیا جس پر پی جی اے ٹور کی جانب سے پابندی عائد کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

وجے سنگھ نے کہا کہ انہوں نے طویل انجری سے فٹ ہونے کے چند ماہ بعد ایسی ادویات کا استعمال کیا جن سے ان کے کھیل میں پرفارمنس اور رفتار پر اثر پڑ سکتا تھا تاہم ممنوعہ ادویات کے استعمال پر پی جی اے ٹور کی جانب سے وجے سنگھ پر ایک سے پانچ سال کی پابندی یا پھر پانچ لاکھ ڈالرز کا جرمانہ عائد ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :