نائیجیریا،نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے9پولیو ورکرز ہلاک

ہفتہ 9 فروری 2013 19:44

چاڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔9فروری۔ 2013ء) نائیجیریا کے شمالی شہر کانو میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ کے 2مختلف واقعات کم ازکم 9پولیو ورکرز ہلاک ہوگئے۔مقامی پولیس کیمطابق پہلے واقعے میں مسلح افراد نے کانو کے علاقے وٹورو میں صحت کیایک مرکز پر فائرنگ کر کے کم از کم 7افراد کو جب کہ دوسرا واقعہ زائرہ روڈ کے علاقے میں پیش آیا جہاں 2افراد کوقتل کردیاگیا۔

(جاری ہے)

حکام کاکہناہے کہ انسداد پولیو کی ٹیموں کے اہلکار حملے کے وقت اپنے علاقوں میں پولیو سے بچا کے قطرے پلانے میں مصروف تھے۔ورکرزپرحملوں کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی تاہم حکام اسلامی عسکریت پسند گروپ بوکو حرام کو مورد الزام ٹھہرا رہے ہیں جس نے حالیہ ہفتوں کے دوران ملک میں مغربی ادویات کی استعمال کی مخالفت بھی کی تھی۔یاد رہے کہ نائجیریا دنیا کے ان تین ممالک میں سے ایک ہے جہاں پولیو کا وائرس اب بھی پایا جاتا ہے جب کہ دیگر2ممالک میں پاکستان اور افغانستان شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :