جامعہ کے تدریسی اور تعلیمی معیار کو برقرار رکھنے کے لیے قابل اور اہل اساتذہ کا میرٹ پر انتخاب انتہائی ضروری ہے ، گزشتہ تین سالوں میں جامعہ میں میرٹ کو ہر حال میں یقینی بنایا گیاہے ،ہائر ایجوکیشن کمیشن کی رینکنگ میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے ایک ہی سال میں چار درجے ترقی کی ہے، پروفیسر ڈاکٹر محمد مختار وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی فکلیٹی ممبران سے گفتگو
جمعہ 1 مارچ 2013 16:23
(جاری ہے)
پروفیسر ڈاکٹر محمد مختار نے کہا کہ اُن کی خواہش ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور صرف علاقائی یا قومی سطح کی نہیں بلکہ بین الاقوامی افق پر اعلیٰ معیار کی حامل درسگاہ کے طور پر پہچانی جائے۔
اس مقصد کے لیے ہمارے طلبہ وطالبات کو اعلیٰ تعلیم یافتہ اور انتہائی قابل اساتذہ کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی ۔اُنہوں نے کہا کہ وہ خود تحریری امتحان اور انٹرویو کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ ایسے امیدواروں کا انتخاب کیا جائے جو نہ صرف بہترین تعلیمی قابلیت کے حامل ہوں بلکہ اعلیٰ کردار وشخصیت اور قائدانہ صلاحیتوں کے حامل بھی ہوں تاکہ یہ افراد یونیورسٹی فیکلٹی بن کر جامعہ کی نیک نامی میں اضافے کا باعث بنیں۔ یونیورسٹی نے وزیٹنگ فیکلٹی کے انتخاب کے لیے انتہائی شفاف اور بہترین نتائج کا حامل طریقہ کار کا انتخاب کیا ہے تاکہ اعلیٰ صلاحیتوں سے مالا مال اساتذہ منتخب ہو سکیں۔تحریری امتحان اور انٹرویو کے لیے آنے والے امیدواروں نے انتہائی شفاف اور میرٹ پر مبنی طریقہٴ کار وضع کرنے پر اور اس تمام عمل کی ذاتی نگرانی پر وائس چانسلر کا خصوصی شکریہ ادا کیاہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.