موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے

ہفتہ 27 اپریل 2024 22:48

موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2024ء) موٹر سائیکل سوار اور گدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے تفصیلات کے مطابق سدھار بائی پاس چوک جھنگ روڈ کے قریب سائزنگ اسٹاپ فیصل آباد سیعینی شاہدین کی کال موصول ہوئی کہ جھنگ روڈ بائی پاس سائزنگ سٹاپ کے پاس ایک موٹر سائیکل آندھیرے کی وجہ سے سامنے سے آنے والی گدھا گاڑی سے ٹکرایا کال موصول ہوتے ہی ریسکیو ٹیم فوری جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئی ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر بتایا موٹر سائیکل پر سوار تین لوگ جن میں سے دو موقع پر ڈیڈ ہو گئے جاں بحق ہو نے والوں میں ندیم ولد اصغر عمر 40 سال اور ایشیا دختر ندیم عمر 5 سال موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ اصغر ولد بشیر عمر 70 سال شدید زخمی ہو گیا زخمی کو ابتدائی طبی امداد دی گئی پولیس اورلواحقین موقع پر موجود تھے ریسکیو ٹیم نے ضروری کاروائی کرتے ہوئے ڈیڈ باڈی کو پولیس کے حوالے کیا.

متعلقہ عنوان :